بجٹ اجلاس میں عہدیدار مکمل تیاری سے شریک ہوں

,

   

چیف سکریٹری سومیش کمار کا اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس
حیدرآباد۔ چیف سکریٹری سومیش کمار نے تمام سرکاری محکمہ جات کے پرنسپل سکریٹریز، سکریٹریز اور ہیڈ آف دی ڈپارٹمنٹ کو ہدایت دی کہ 15 مارچ سے شروع ہونے والے اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے پیش نظر عام سوالات، حکومت کے تیقنات اور دیگر امور سے متعلق جوابات تیار کرلیں۔ چیف سکریٹری نے زیر التواء سوالات اور تیقنات کے بارے میں عہدیداران کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ چیف سکریٹری نے کہا کہ عہدیداروں کو ہر مسئلہ پر مکمل تیاری کے ساتھ موجود رہنا چاہیئے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ ہر ڈپارٹمنٹ اسمبلی کے لئے نوڈل آفیسر کا تقرر کرے جو اسمبلی کے عہدیداروں سے تال میل کے ذریعہ حکومت کو جوابات روانہ کریں۔ ارکان کی جانب سے زیرو اوور اور دیگر موقع پر اٹھائے جانے والے سوالات کا جواب حکومت کو پیش کئے جائیں۔ انہوں نے سیشن کے دوران سینئر عہدیداروں کو اسمبلی میں موجود رہنے کا مشورہ دیا۔ چیف سکریٹری نے محکمہ جاتی ترقی کے معاملہ میں عہدیداران کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی ہدایت پر ہی یہ کام مقررہ مدت میں مکمل کرلیا گیا۔ چیف سکریٹری نے نئے صدارتی احکام ، زیر التواء عدالتی مقدمات اور آزادی کی 75 ویں سالگرہ تقاریب کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں سینئر عہدیدار رانی کمودنی، شانتی کمار، اروند کمار، سنیل شرما، وکاس راج، رجت کمار، روی گپتا، سندیپ کمار سلطانیہ، مصطفی علی رضوی، راہول بوجا، رونالڈ روس، احمد ندیم، جناردھن ریڈی،سدرشن ریڈی، انیتا راجندر، سرفراز احمد اور دیگر نے شرکت کی۔