بحرین کی مس یونیورس مقابلہ حسن کے لیے امریکہ پہنچ گئیں

   

نیویارک : بحرین کی مس یونیورس افلن عبداللہ خلیفہ امریکہ کے شہر نیو اورلینز پہنچ گئیں۔خبررساں ایجنسی کے مطابق افلن عبداللہ خلیفہ مس یونیورس کے ٹائٹل کے لیے نیو اورلینز پہنچی ہیں۔24 سالہ بحرینی نڑاد روسی ماڈل اور پیانسٹ نے جدید طرز کا بلیک اینڈ وائٹ عبایا پہن رکھا تھا جو دبئی کے ڈیزائنر ہاروی کینٹ نے بنایا ہے۔اس سلسلے میں بحرینی مس یونیورس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پوسٹ میں لکھا کہ ’مس یونیورس کے مقابلے میں میری شرکت کا مقصد نمائندگی کرنا ہے۔میں نیو اورلینز پہنچ گئی ہوں اور دیگر امیدواروں سے ملی ہوں، میں اپنے قومی لباس جسے عبایا کہا جاتا ہے اس کا احترام کرنا چاہوں گی۔افلن عبداللہ مزید کہتی ہیں کہ ’دلچسپ بات یہ ہے کہ عبایا ہمارے روزمرہ کا لباس ہے، یہ اپنی چمک اور ملائم کپڑے کے باعث سکون دیتا ہے۔