بحرین کے ولیعہد اور بلنکن کے درمیان مشرقی وسطیٰ کی صورتحال پرتبادلہ خیال

   

مناما: بحرین کے ولیعہد شہزادہ سلمان بن حماد کی امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی ہے۔اس گفتگو میں غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ نیز گفتگو میں علاقائی اور عالمی سطح پر موجود دو طرفہ مفادات اور دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ یہ ٹیلیفونک رابطہ پیر کے روز ہوا۔ولیعہد نے بحرین اور امریکہ کے درمیان شراکت داری ، تعلقات اور معاہدات کی مضبوطی پر زور دیا اور یہ اجاگر کیا کہ دوطرفہ رابطہ مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے بہت مفید ہے۔بحرین کے خبر رساں ادارے کے مطابق بحرین اور امریکہ کے درمیان اس اعلی سطح پر ہونے والی گفتگو میں مشرقی وسطیٰ کی صورتحال اور تازہ منظر نامے پر ہونے والی گفتگو میں اسرائیل کی غزہ پر جنگ بھی زیر بحث آئی۔ولیعہد نے اس موقع پر ‘ فلسطین کاز ‘ کے بارے میں دیرینہ بحرینی موقف کا اعادہ کیا اور مسئلے کے پر امن اور پائیدار حل پر زور دیا تا کہ ایک ایسی آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ممکن ہوسکے جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہو۔انہوں نے غزہ میں شہریوں کے تحفظ اور انسانی بنیادوں پر امدادی کارروائیوں پر بھی بات چیت کی اور زور دیا ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کی وجہ سے خطے کی سلامتی کو خطرہ ہے۔