نئی دہلی: بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر ہری کمار ہفتہ سے جاپان کے پانچ روزہ دورے پر ہوں گے جہاں وہ جاپانی بحریہ کے بین الاقوامی فلیٹ ٹیسٹنگ ایونٹ میں حصہ لیں گے ۔جاپانی بحریہ نے اپنے قیام کی 70ویں سالگرہ پر تقریب کا اہتمام کیا ہے ۔ وہ 07 اور 08 نومبر کو یوکوہاما میں منعقد ہونے والے 18ویں ویسٹرن پیسیفک نیول سمپوزیم میں بطور مبصر شرکت کریں گے ۔