حیدرآباد ۔ 10 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : ریاست آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو جنہوں نے اپنا سیاسی سفر بطور طالب علم ایک رہنما بن کر آغاز کیا تھا اور وہ آج 15 سال بطور چیف منسٹر مکمل کرچکے ہیں ۔ ہندوستان کے جنوب میں یہ اعزاز کرونا ندھی اور رنگا سوامی کو جاتا ہے ۔ چندرا بابو نائیڈو نے ایک عام آدمی کے طور پر اپنی زندگی کی شروعات کی اور وہ آج ایک کامیاب چیف منسٹر کے طور پر ابھرے ہیں ۔ جب وہ متحدہ آندھرا پردیش کے چیف منسٹر تھے انہوں نے متحدہ ریاست کو خاص کر شہر حیدرآباد کو عالمی شہرت یافتہ شہر بنادیا تھا ۔ کروناندھی 18 سال اور 362 دن اور رنگا سوامی 16 سال سے زائد عرصے تک چیف منسٹر تھے اور اب چندرا بابو نائیڈو اپنے 15 سال مکمل کررہے ہیں ۔ چندرا بابو نائیڈو نے متحدہ آندھرا پردیش کے لیے 8 سال اور 255 دن اور نئی ریاست آندھرا پردیش کے لیے چھ سال اور 110 دن مکمل کرچکے ہیں ۔ انہوں نے 15 سال چیف منسٹر بننے کا کارنامہ انجام دیا ۔۔ ش