برازیل اور ارجنٹینا کا مقابلہ منسوخ

   

ساؤ پالو۔ برازیل اور ارجنٹینا کے درمیان معطل ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچ اب نہیں ہو گا۔ دونوں ممالک کی فٹ بال اسوسی ایشن نے یہ اعلان فیفا کے ساتھ ملاقات اور میچ منسوخ کرنے کے معاہدے پر دستخط کے بعد کیا۔دونوں ٹیموں نے کوالیفائر نہ کھیلنے پر جرمانہ ادا کرنے پر اتفاق کیا۔ ستمبر میں میچ کو شروع ہونے کے چند منٹ بعد ہی روکنا پڑا جب برازیل کے محکمہ صحت کے حکام یہ کہتے ہوئے گراؤنڈ میں آئے کہ ارجنٹینا کے چار کھلاڑیوں نے کورونا قواعد کی خلاف ورزی کی ہے۔فیفا اگلے ماہ اس میچ کا انعقاد کرنا چاہتا تھا لیکن چونکہ برازیل اور ارجنٹینا دونوں نے قطر میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے، اس لیے یہ میچ محض رسمی طور پر رہ گیا۔