برازیل کے صدر کا وزیراعظم مودی سے اظہارتشکر

,

   

نئی دہلی ۔ 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) برازیل کے صدر جیر بولسونارو نے برازیل میں ہائیڈرو کلوروکوئن کی تیاری کیلئے عام اشیاء کی برآمدات کیلئے وزیراعظم ہند نریندر مودی سے اظہارتشکر کیا۔ کلوروکوئن کوروناوائرس کے علاج میں مؤثر ثابت ہورہی ہے۔ کل قوم سے اپنے خطاب میں برازیل کے صدر نے بتایا کہ ہفتہ کو ریگستان سے کلوروکوئن کی تیاری کیلئے عام اشیاء برازیل پہنچ جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نریندر مودی سے ان کی اس سلسلہ میں راست بات چیت ہوئی ہے جس کے مطابق ہفتہ کو ہائیڈرو کلوروکوئن کی تیاری کیلئے خام اشیاء حاصل ہوجائیں گی جس کے ذریعہ برازیل میں کوروناوائرس کے مریضوں کے علاج میں مدد ملے گی۔