برانڈ کمپنیوں کے نام پر نقلی و ملاوٹی اشیاء تیار کرنے والی ٹولی کا پردہ فاش

   

ٹاسک فورس پولیس کی کارروائی، تین افراد گرفتار، اصل سرغنہ مفرور
حیدرآباد ۔ 24 فبروری (سیاست نیوز) معروف برانڈیڈ کمپنیوں کے نام پر نقلی ملاوٹی اشیاء کو تیار کرتے ہوئے مارکٹ میں فروخت کرنے والی ایک خطرناک ٹولی کا پولیس نے پردہ فاش کردیا جو روزانہ کے استعمال میں آنے والی گھریلو اشیاء کو ملاوٹ کرتے ہوئے مارکٹ میں سپلائی کررہے تھے۔ سنٹرل زون ٹاسک فورس ٹیم کاچیگوڑہ پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں تین افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ مزید تین اصل سرغنہ مفرور بتائے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس ٹاسک فورس رشمی پیرو مل اور ڈپٹی کمشنر پولیس ایسٹ زون گریدھر نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ تین افراد 29 سالہ مہندر سنگھ ساکن ناگارم متوطن راجستھان، 23 سالہ متلیش کمار اور 19 سالہ نریم کمار ساکنان کاٹے دھن متوطن سمستی پور بہار کو گرفتار کرلیا۔ یہ دونوں مزدور بتائے گئے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ مفرور ملزمین شیام بھائی، کمل بھائی اور جے رام اصل سرغنہ ہیں جو کاچیگوڑہ اور بیگم بازار کے ساکن ہیں۔ مہندر سنگھ ان کے ساتھ مل کر نقلی اشیاء کا کاروبار کررہا تھا۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر تین مقامات کاچیگوڑہ، کاٹے دھن اور کیرا میں دھاوا کیا اور بڑی مقدار میں معروف برانڈ، پیراشوٹ، سرف ایکسل، ویل، لائزول، بروک بونڈ، ریڈلیبل، ہارپک، ایورسٹ برنڈ کی نقلی اشیاء کو ضبط کرلیا۔ میسریکو، پی اینڈ جی اور ہندوستان لیور لمیٹیڈ کمپنیوں کے ان برانڈ اشیاء کے نام پر نقلی اشیاء مارکٹ میں فروحت کی جارہی تھیں۔ ملزمین دہلی، گجرات اور بنگلورو نے خالی ڈبے، پیاکٹس اور اسٹیگرس کو حاصل کررہے تھے اور ملاوٹی اور نقلی غیرمعیار اور ناقص انسانی صحت کیلئے نقصاندہ اشیاء کو ان ڈبوں میں پیاک کرتے ہوئے برانڈ اشیاء کے اسٹیگرس لگا کر مارکٹ میں فروخت کررہے تھے۔ نقلی اشیاء کی برانڈیڈ اشیاء میں پیاکنگ کیلئے بڑے پیمانے پر مشنری اور کارخانے قائم کئے گئے تھے۔ ان اشیاء کو کم قیمتوں پر سوپر مارکٹ اور کرانہ اسٹورس پر فروخت کیا جارہا تھا۔ ع
پولیس نے اپنی کارروائی میں کارخانوں کو بھی بے نقاب کردیا اور تقریباً دو کروڑ روپئے مالیتی اشیاء کو ضبط کرلیا۔ پولیس اب مفرور ملزمین کو تلاش کررہی ہے۔ع