برج بہاری قتل کیس ، سابق ایم ایل اے کو عمر قید

   

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جمعرات کو بہار کے سابق وزیر برج بہاری پرساد کے تقریباً 26 سال قبل قتل کیس میں پٹنہ ہائی کورٹ کے فیصلے کو جزوی طور پر پلٹتے ہوئے سابق ایم ایل اے منا شکلا سمیت دو لوگوں کو قصوروار ٹھہرایا اور انہیں عمر قید کی سزا سناتے ہوئے 15 دن کے اندر خود سپردگی کرنے کا حکم دیا گیا۔جسٹس سنجیو کھنہ، جسٹس سنجے کمار اور جسٹس آر مہادیون کی بنچ نے متوفی پرساد کی بیوہ سابق رکن پارلیمنٹ رما دیوی کے علاوہ اس معاملے کی جانچ کررہے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی درخواست پر یہ فیصلہ سنایا۔بنچ نے 1998 کے مشہور قتل کیس میں سابق رکن پارلیمنٹ سورج بھان سنگھ اور ایک دیگر ملزم منٹو تیواری سمیت چھ کو شک کا فائدہ دیا اور انہیں بری کرنے کے ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا۔پٹنہ ہائی کورٹ نے 2014 میں نچلی عدالت کے فیصلے کو پلٹتے ہوئے تمام آٹھ ملزمان کو بری کر دیا تھا۔