لندن : برطانیہ کی وزیر مالی خدمات اور انسداد بدعنوانی ٹیولپ صدیق نے بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے ساتھ مالی لین دین کے حوالے سے تحقیقات کے بعد استعفیٰ دے دیا۔ برطانیہ کی وزیر مالی خدمات اور انسداد بدعنوانی ٹیولپ صدیق نے بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے ساتھ مالی لین دین کے حوالے سے تحقیقات کے بعد استعفیٰ دے دیا۔ خبر کے مطابق، شیخ حسینہ واجد کی قریبی رشتہ دار 42 سالہ ٹیولپ صدیق مسلسل ان الزامات کو مسترد کرتی رہی تھیں کہ انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔ برطانوی وزیراعظم کیئراسٹارمر نے بھی گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ انہیں اپنی وزیر پر مکمل اعتماد ہے۔ ٹیولپ صدیق نے وزیراعظم کو خط میں کہا کہ وہ اس لیے مستعفی ہو رہی ہیں کیونکہ ان کے عہدے کی وجہ سے حکومت کے کام سے توجہ ہٹنے کا خدشہ ہے۔ کیئراسٹارمر کی قیادت میں بننے والی برطانوی حکومت کے لیے بھی یہ بڑا دھچکا ہے کیونکہ جولائی میں لیبر پارٹی کی جانب سے حکومت سنبھالنے کے بعد صرف دو ماہ کے دوران یہ دوسرے اہم وزیر کا استعفیٰ ہے۔ ٹیولپ صدیق کو نئی حکومت میں مالی خدمات کا قلم دان سپرد کیا گیا تھا جس میں منی لانڈرنگ کے انسداد کے لیے اقدامات کی ذمہ داریاں بھی شامل ہیں۔ تحقیقاتی حکام نے وزیراعظم سے کہا ہے کہ اس پہلو کی روشنی میں آپ ان کو اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونے کی اجازت دے سکتے ہیں۔