برطانوی پارلیمنٹ کے کمیٹی ہال میں این آر آئیز اور دلت تنظیموں کا اجلاس

   

امبیڈکر مجسمہ کی تنصیب پر کے سی آر کو مبارکباد، ستائشی قرارداد کی منظوری
حیدرآباد۔/10 مئی، ( سیاست نیوز) برطانیہ میں ڈاکٹر بی آر امبیڈکر سے موسوم مختلف تنظیموں اور این آر آئیز کی تنظیموں کی جانب سے چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر سے اظہار تشکر کیلئے اجلاس منعقد کیا گیا۔ برطانوی پارلیمنٹ کے کمیٹی ہال میں یہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ارکان پارلیمنٹ اور کونسلرس نے حیدرآباد میں ڈاکٹر امبیڈکر کا 125 فیٹ بلند مجسمہ نصب کرنے اور سکریٹریٹ کو ڈاکٹر امبیڈکر سے موسوم کرنے پر اظہار تشکر کیا۔ تلنگانہ میں دلت بندھو اسکیم پر عمل آوری کی ستائش کی گئی۔ اجلاس میں این آر آئی گروپس کے ارکان اور برطانوی شہریوں نے شرکت کی۔ لندن میں دلت تنظیموں اور اداروں کی جانب سے چیف منسٹر کے سی آر کی بھرپور ستائش کی جارہی ہے۔ تنظیموں کا کہنا ہے کہ چیف منسٹر کے سی آر نے پسماندہ طبقات اور دلتوں کی ترقی پر توجہ مرکوز کی ہے۔ پرواسی بھارتی تنظیموں کے نمائندوں نے تلنگانہ میں دلتوںکی ترقی اور حکومت کے اقدامات کی ستائش کی۔ برطانیہ کے ارکان پارلیمنٹ ویریندر شرما، نویڈو مشرا اور بی کلدیپ سنگھ اور دوسروں نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں قرارداد منظور کرتے ہوئے چیف منسٹر کے سی آر کی ستائش کی گئی۔ اجلاس میں دلت یو کے نیٹ ورک ڈائرکٹر جی شیخ ، امبیڈکر آرگنائزیشن کے نمائندہ سشانت اندرجیت سنگھ، این آر آئی بی آر ایس یو کے کے صدر اشوک گوڑ، نائب صدر نوین ریڈی، رتناکر، پربھاکر، خواجہ اور دوسروں نے شرکت کی۔ غیر مقیم ہندوستانیوں نے چیف منسٹر کے دفتر کو تفصیلات روانہ کرتے ہوئے بتایا کہ برطانیہ میں تلنگانہ حکومت کی ستائش کی جارہی ہے ۔ر