برطانوی ہائی کمشنر لنڈے کیمرونکی چیف منسٹر سے ملاقات

   

حیدرآباد 14 نومبر(سیاست نیوز) برطانوی ہائی کمشنر مسز لنڈے کیمرون نے آج چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات کرکے ترقی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ اس دوران گیرتھ وائن اووین ڈپٹی ہائی کمشنر برطانیہ ‘ سیاسی مشیر برائے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنرنلینی رگھورامن‘ ساؤتھ انڈیا ہیڈ برٹش کونسل جنکا پشپاناتھن‘ و مسٹر مدھو گوڑ یشکی و دیگر موجود تھے ۔ ریونت ریڈی نے ریاست میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے انفراسٹرکچر و محکمہ صحت میں اقدامات اور موسیٰ ندی کے احیاء کے منصوبہ سے ہائی کمشنر کو واقف کروایا ۔ انہوںنے بتایا کہ ان پراجکٹس کو کلیدی اہمیت دی جا رہی ہے اور ان کی تکمیل کے ذریعہ تلنگانہ کو مثبت ترقی کی راہ پر لیجانے کا منصوبہ ہے۔ مسز لنڈے کیمرون نے ان پراجکٹس بالخصوص اسکل یونیورسٹی ‘ موسیٰ ندی کے احیاء اور دیگر میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا ۔