برطانیہ بریگزٹ معاہدہ میں تاخیر کاخواہاں

   

موجودہ چوٹی کانفرنس میں قطعی فیصلہ کی توقع نہیں
لندن ۔ 20مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) برطانیہ نے یوروپی یونین کے قائدین سے بریگزٹ معاہدہ کو 30جون تک موخر کرنے خواہش کی ہے ۔ وزیراعظم تھریسامے نے پارلیمنٹ سے کہا کہ چوٹی کانفرنس جو بروسیلس میں منعقد ہورہی ہے بریگزٹ معاہدہ کی قطعیت کا امکان نہیں ہے ۔ وہ صدر یوروپی یونین ڈونالڈ لکس کو مکتوب روانہ کرچکی ہے اور انہیں اطلاع دے چکی ہیں کہ برطانیہ دفعہ 50کے تحت بریگزٹ معاہدہ کی مدت 30جون تک بڑھانا چاہتا ہے ۔ دریں اثناء برلن سے موصولہ اطلاع کے بموجب یوروپی کمیشن کے صدر ژن کلاڈ ژنکرنے کہا کہ جاریہ ہفتہ چوٹی کانفرنس میں برطانیہ کے ساتھ بریگزٹ معاہدہ کو قطعیت دینے کی کوئی توقع نہیں ہے ۔