لندن : برطانیہ میں 2021 میں کئی گئی مردم شماری میں سب سے تیزی سے مقبول ہونے والا مذہب اسلام ہے جبکہ 13 فیصد کمی کے بعد عیسائی پہلی بار ملک کی نصف آبادی سے کم رہ گئے۔برطانیہ کے ادارہ برائے قومی شماریات نے 2021 کی مردم شماری کے اعداد و شمار جاری کردیئے جس میں دلچسپ اور حیران کن انکشافات ہوئے ہیں۔ مذہب کا سوال 2001 میں برطانیہ کی مردم شماری میں شامل کیا گیا تھا جس کا جواب دینا لازمی نہیں تھا۔ تاہم 94 فیصد لوگوں نے جواب دیا۔ جواب دینے والوں میں سے تقریباً 27.5 ملین افراد نے خود کو عیسائی کہا جو آبادی کا 42 فیصد ہے۔