لندن : برطانیہ میں طوفان برٹ کا الرٹ جاری کردیا گیا،برفباری،تیز ہواؤں اور سیلاب کا خطرہ ، شہریوں کو خوراک اور پانی ذخیرہ کرنے اور بجلی بندش کے خدشے پر ٹارچ،موم بتیاں اور ایمرجنسی لائٹس گھروں میں رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسکاٹ لینڈ کے پہاڑی علاقوں میں درجہ حرارت منفی 6سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سفر کرنے والے شہریوں کو گاڑی میں کھانا، پانی اور کمبل ساتھ رکھنے کی ہدایت ہیں،ہفتہ کے روز اسکاٹ لینڈ میں 40سینٹی میٹر تک برفباری کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔