برطانیہ میں مساجدکے تحفظ کے فنڈ میں دوگنا اضافہ

,

   

نیوزی لینڈ دہشت گرد حملہ کے بعد برطانوی مسلمانوں میں بے چینی ،حکومت کو احساس : وزیر داخلہ ساجد جاوید
لندن ۔19مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) نیوزی لینڈ کی دو مساجد میں گذشتہ جمعہ کو دہشت گرد حملے میں 50مصلیوں کی شہادت کے پس منظر میں برطانیہ کی حکومت نے تمام طبقات کو تحفظ کا یقین دلانے کے اقدام کے طور پر ملک بھر میں مساجد اور دیگر تمام عبادت گاہوں کے حفاظتی فنڈ کو 1.6ملین پاؤنڈ فراہم کرتے ہوئے مستحکم بنانے کا اعلان کیا ہے ۔ برطانیہ میں نفرت پر مبنی جرائم سے نمٹنے کے حکومت کے اقدام اور منصوبہ کے ایک حصہ کے طور پر 2016ء میں عبادت گاہوں کے تحفظ کا فنڈ قائم کیا گیا تھا ، جس کے ذریعہ عبادت گاہوں کی شخصی نگرانی ، حصار بندی ، روشنی کی فراہمی اور اطراف سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کیلئے مالی امداد فراہم کی جاتی ہے ۔ اس فنڈ کی مجموعی رقم کا ایک تہائی حصہ مساجد کو فراہم کیا جاتاہے ۔ زائد مالیہ کی فراہمی کی صورت میں توقع ہے کہ برطانیہ میں مساجد کو ہی مزید فوائد فراہم ہوں گے ۔ تاہم ہندو مندروں ، سکھ گردواروں ، یہودی عبادت گاہوں اور عبادت کے دیگر مقامات کے تحفظ و سلامتی کیلئے بھی فنڈس فراہم کئے جائیں گے ۔ برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید نے کہا کہ ’’ نیوزی لینڈ میں ہولناک واقعات اور عبادت کی آزادی و رواداری کے اقدار پر راست حملے نے ہم سب کو متحدہ کردیا ہے ۔ میں جانتا ہوں کہ مسلم برادریاں خودکو غیر محفوظ محسوس کررہی ہیں اور پریشان و بے چین ہیں لیکن انہیں یہ جان کر پُرسکون اور آرام سے رہنا چاہیئے کہ نفرت اور انتہا پسندی سے نمٹنے کیلئے ہم سب تمام ممکنہ اقدامات کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ’’ کسی کو بھی اپنے عقائد پر نفرت کا شکار بننے کے اندیشوں سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔ ہمارے لئے یہ نہایت اہم ہے کہ سب ایک ساتھ کھڑے ہوں اور ان تمام کو مسترد کردیں جو نفرت پھیلانا اور ہمیں تقسیم کرنا چاہتے ہیں ‘‘ ۔یہی وجہ ہے کہ ہم آئندہ سال سے عبادت گاہوں کی حفاظت کے فنڈ کو دو گنا کررہے ہیں تاکہ نہ صرف عبادت گاہوں کی شخصی حفاظت کی جائے بلکہ ذہنی سکون بھی فراہم کیا جاسکے ۔

خلائی پروگرام کیلئے 11عرب ممالک کی دستخطیں
ابوظہبی ۔19 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) متحدہ عرب امارات نے کہا ہے کہ بشمول سعودی عرب الجیریا اور مراقش 11عرب ممالک نے ایک خلائی پروگرام میں تعاون کیلئے پہلی علاقائیٹیم کی تشکیل کے مقصد سے دستخط کی ۔ ذرائع ابلاغ کے سرکاری دفتر سے جاری کردہ تبصروں میں دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کہا کہ ’’ ابو ظہبی میں آج عالمی خلائی کانفرنس منعقد ہوئی ۔ خلائی تعاون کیلئے پہلے عرب ادارہ کے قیام کے مقصد سے ہم نے ایک منشور پر دستخط کیاہے ‘‘ ۔ شیخ محمد نے مزید کہا کہ بین عرب ٹیم کا پہلا پراجکٹ ایک سیٹلائیٹ ہوگا جس پر یہاں متحدہ عرب امارات میں عرب سائنسدان کام کریں گے ۔ شیخ محمد بن راشد نے جو متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم بھی ہیں ،2017 میں اس عہدہ کا اظہار کیا تھا کہ 2022تک امارات کیچار خلانوردوں کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن روانہ کیا جائے گا ۔