برطانیہ میں موبائل فون چھیننے کی وارداتوں میں اضافہ

   

لندن : برطانیہ میں ریلوے اسٹیشن اور ٹرینوں میں موبائل فون چھینے جانے کی وارداتیں بڑھ گئی ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق چور ٹرینوں میں سوار ہوتے شخص کے ہاتھ سے اس وقت موبائل چھین کر فرار ہوجاتے ہیں جب ٹرین چلنے سے کچھ لمحے پہلے دروازے بند ہوتے ہیں۔چند ایک واقعات میں چھینے گئے موبائل فون کے متاثرین کے بینک اکاؤنٹ سے رقم بھی نکالی گئی۔مقامی پولیس نے شہریوں کو ریلوے اسٹیشن پر محتاط رہنیکا مشورہ دیا ہے۔برٹش ٹرانسپورٹ پولیس کا کہنا ہیکہ وہ اس حوالے سے ملنے والی مختلف شکایات کا جائزہ لے رہی ہے اور تحقیقات کر رہی ہے۔
اسرائیلی حملہ کا خدشہ ، ایران کی اپنے نئے خفیہ بحری جہاز کی تعیناتی
تہران:اسرائیل کے ساتھ کشیدگی کے دوران ایران نے اپنا پراسرار طیارہ بردار بحری جہاز شاہد باقری سمندر میں اتار دیا جس کی سیٹلائٹ تصاویر نے اسرائیل پر خوف طاری کر دیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی بحری جہاز خلیج فارس میں ایرانی بحری بندرگاہ عباس کے ساحل پر دیکھا گیا۔