برطانیہ کا تارکین وطن کو جلداز جلد روانڈا ڈیپورٹ کرنے کا حکم

   

لندن : برطانوی عدلیہ نے پیر کے روز ایک انتہائی متنازعہ منصوبہ کے تحت غیر قانونی طور پر برطانیہ پہنچنے والے پناہ گزینوں کو روانڈا کی طرف نکالنے کی منظوری دے دی۔ حکومت اس حکم کو جلد از جلد نافذ کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔کنزرویٹو نے غیر قانونی امیگریشن کا مقابلہ کرنے کو ترجیح دی ہے۔ اس کا یہ اقدام بریکسٹ فریم ورک میں کیے گئے وعدوں میں سے ایک ہے۔چھوٹی کشتیوں میں چینل عبور کرنے والے تارکین وطن کی تعداد حد سے زیادہ ہو جاتے ہیں۔ سال کے آغاز سے تقریباً 45 ہزار تارکین وطن انگلش ساحل پر پہنچ چکے ہیں۔