برطانیہ کے جنگی جہاز کا حوثیوں کوبھیجے گئے ایرانی میزائلوں پرقبضہ

   

لندن : برطانیہ کی شاہی بحریہ کے ایک جنگی جہاز نے رواں سال کے اوائل میں خلیج عمان میں ایرانی میزائلوں کی ایک جدید کھیپ قبضے میں لے لی تھی اوراس کارروائی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کے لیے تہران کی حمایت کا ایک بڑاثبوت ہے۔برطانوی حکومت کا بیان اس بات کا ثبوت ہے کہ تہران حوثیوں کوعرب اتحاد کے خلاف جنگ میں خلیج عرب کے ذریعہ اسمگل کیے جانے والے جدید ہتھیاروں سے مسلح کر رہا ہے۔متحدہ عرب امارات میں برطانیہ کے سفارت خانے نے کہا ہے کہ پہلی بار برطانوی بحری جنگی جہاز نے ایران سے اس طرح کے جدید ترین ہتھیار لے جانے والے بحری جہاز سے ٹاکراہوا تھا۔