برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن کی حالت مستحکم

   

لندن۔8اپریل ( سیاست ڈاٹ کام)کوروناوائرس ‘کووڈ -19’ سے متاثر ہونے کی وجہ سے آئی سی یو میں داخل کرائے گئے برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن کی حالت مستحکم ہے اور انہیں دوسرے دن بھی آئی سی یو میں رکھا گیا ہے ۔وزیر اعظم کے دفتر نے منگل دیررات کو یہ اطلاع دی۔ڈاؤننگ اسٹریٹ نے ایک بیان میں کہا‘‘وزیر اعظم کی حالت مستحکم ہے اوران کی بہت زیادہ دیکھ بھال کے لیے انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا ہے ’’۔