برف سے ڈھکے صحرا میں کالے اونٹوں کی ویڈیو مقبول

,

   

ریاض ۔ سعودی فوٹوگرافر عبدالرحمن آل علی نے سعودی عرب کے چمکتے صحرا میں کالے اونٹوں کی ویڈیو وائرل ہونے کی تفصیلات بیان کی ہے۔ عبدالرحمن آل علی نے کہا وڈیوکلپ شمالی سعودی عرب کے حائل صحراکی ہے جس وقت یہ ویڈیو بنائی گئی اس وقت وہاں چمکتی ریت نے برف کی سفید چادراوڑھی ہوئی تھی اورسیاہ اونٹ مجاھیم وہاں سے گزررہے تھے۔ یہ پرکشش منظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور عوام نے اسے بہت پسند کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعود ی فوٹوگرافر نے کہا کہ انہیں عام موسم سے مختلف موسمی حالات پسند ہیں۔ ایک دن خراب موسم کے باوجود صحرا میں سیر کے لیے نکلے ہوئے تھے۔ درجہ حرارت 9 درجہ سینٹی گریڈ تھا اوربرف باری ہو رہی تھی۔ اسی دوران دیکھا کہ کالے اونٹوں کا ایک ریوڑ چراگاہ کی تلاش میں ہے۔ یہ اونٹ میرے دوست کی چرا گاہ کا رخ کئے ہوئے تھے۔ اپنے موبائل کیمرے میں اس منظر کو قید کرلیا۔اچھی بات یہ تھی کہ اونٹو ں کا رنگ صاف نظرْآرہا تھا۔ برف باری کی سفیدی نے ریت اوراونٹ کے رنگوں کو نئی شکل دے دی تھی۔ اسی وجہ سے وڈیوکلپ کو پذیرائی ملی ہے۔