برقراری صحت کیلئے کووڈ ٹیکہ اندازی ضروری

   

سیاسی قائدین اور صحافیوں کو شعور بیداری مہم کا مشورہ ، آصف آباد کلکٹر کی پریس کانفرنس

کاغذنگر: آصف آباد مستقر میں ڈسٹرکٹ کلکٹر کانفرنس ہال میں ضلع کلکٹر راہول راج اور ڈسٹرکٹ ایڈیشنل کلکٹر ورون ریڈی کے ساتھ ملکر پریس میٹ کا اہتمام کیا گیا, اس موقع پر ڈسٹرکٹ کلکٹر راہول راج نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت کی جانب سے 18 سال مکمل کرنے والے تمام افراد کورونا ویکسینیشن کرنے کی ہدایت جاری کی اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ آنے والے 45 دنوں میں ضلع میں 100 فیصد ویکسینیشن مکمل کرنے کی مقامی ملازمین کو ہدایت جاری کی۔انہوں نے کہا کہ کرونا ویکسین ٹیکہ حاصل کرنے سے اپنی صحت کے ساتھ اپنے افراد خاندان کی حفاظت ہوتی ہے۔کرونا ویکسین اور ٹیکہ اندازی سے متعلق دیہی علاقوں میںعوامی شعور بیداری مہم چلانے کا مقامی سیاسی قائدین اور صحافی نگاروں کو مشورہ دیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ کاغذ نگر میونسپل کے 30 وارڈ س میں کرونا ویکسین کے شعور بیداری کے لیے کمیٹی کی تشکیل دیتے ہوئے کرونا ٹیکہ اندازی شرکت کرنے کے لیے سیاسی قائدین اہم رول ادا کرنے کا مشورہ دیا اس کے علاوہ گرام پنچایت لیول میں منڈل پریشد صدر اور ایم پی ڈی او, اور سرپنچوں کے علاوہ گرام پنچایت سیکریٹری کو اہم رول ادا کرنے کا مشورہ دیا خصوصی ٹیموں کی تشکیل کے ذریعے کرونا ویکسین معلومات فراہم کی جائے گی اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر میں خصوصی کنٹرول روم کا قیام عمل میں لایا جائے گا. تا کے کروناویکسین حاصل کرنے سے متعلق تفصیلی طور پر معلومات حاصل ہو سکتا ہے۔