برقی بلز کو معاف کرنے حکومت سے کانگریس کامطالبہ

   

حسن آباد۔/18 جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) لاک ڈاؤن کے دوران ریاستی حکومت کی طرف سے وصول کئے جانے والے برقی بلز کو فوری معاف کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے آج حسن آباد ٹاؤن میں کانگریس کمیٹی کی جانب سے راستہ روکو احتجاج و دھرنا ڈاکٹر اکوسرینواس صدر ٹاؤن کمیٹی کی قیادت میں منظم کیا گیا جس میں کے لنگا مورتی، بی شیویا ، سی رویندر ، بلدی فلور لیڈر چتاری پدما و دیگر نے حصہ لے کر لاک ڈاؤن کے باعث ریاستی عوام کو پیش آنے والی مالی دشواریوں کو ملحوظ رکھ کر برقی بلز کو معاف کرنے کا ریاستی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا۔ بعد ازاں سب انسپکٹرسدھاکر نے احتجاجی کانگریس کارکنوں کوحراست میں لے کر احتجاج کو برخواست کروایا نیز شخصی ضمانتوں پر محروس کانگریس قائدین و کارکنوں کو رہا کیاگیا۔