تحقیقات میں پیشرفت، تاحال برقی عہدیدار کے بشمول 5 افراد گرفتار
حیدرآباد 26 جولائی (سیاست نیوز) محکمہ برقی کے جونیر لائن مین امتحانات میں دھاندلیوں کے خلاف جاری تحقیقات ہیں۔ پولیس پیشرفت اختیار کرلی ہے۔ امتحان میں مال پریکٹس کے خلاف جاری تحقیقات میں پولیس نے تاحال 5 افراد کو گرفتار کرلیا ہے جس میں محکمہ برقی کے عہدیدار شامل ہیں۔ یاد رہے کہ 17 جولائی کے دن منعقدہ جونیر لائن مین امتحان میں مال پریکٹس کا انکشاف ہوا تھا۔ شیوا پرساد نامی الیکٹریشن جو امتحان ہال میں سیل فون کے ساتھ داخل ہوا تھا اور مائیکرو فون کی مدد سے امیدوار کو جوابات جاری کئے گئے تھے۔ پولیس نے تحقیقات میں محکمہ برقی سے وابستہ عہدیداروں کو گرفتار کرلیا جن میں اے ڈی ای فیروز خان، اے ڈی ای سیدلو اور سب انجینئر شیخ شاہ جہاں، 25 سالہ خاتون بی نویا، سید کلیم اللہ اور شیوا پرساد شامل ہیں۔ گرفتار افراد میں تین امیدوار اور تین عہدیدار بتائے گئے ہیں۔ شیوا پرساد کی مال پریکٹس کے دوران گرفتاری کے بعد پولیس نے اس کیس کی مختلف زاویوں سے تحقیقات کا آغاز کیا تھا اور گھٹکیسر پولیس کے علاوہ ایس او ڈی اور سی سی ایس ملکاجگیری پولیس بھی حرکت میں آگئی تھی۔ تحقیقات کے دوران پولیس ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ فیروز خان کے خلاف مزید شکایتیں حاصل ہوئی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ان گرفتار عہدیداروں نے امتحان کے لئے فی امیدوار 5 لاکھ روپئے میں سودا طے کیا تھا اور اڈوانس کے طور پر ایک لاکھ روپئے حاصل کئے تھے۔ ع