بروقت تنخواہ ادا نہ کرنا قانون کی خلاف ورزی آجرین کو سعودی حکومت کا انتباہ

   

ریاض (کے این واصف): سعودی عرب میں تنخواہ کا وقت پر نہ ملنا خارجی باشندوں کا عام و سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ اس سلسلہ میں حکومت نے آجرین کو پھر ایک بار انتباہ جاری کیا ہے۔ سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے کہا ہیکہ ’ مقررہ وقت پر تنخواہ ادا نہ کرنا قانون محنت کی خلاف ورزی ہے‘۔میڈیا کے مطابق وزارت افرادی قوت نے ٹوئٹر پر ایک وضاحت میں کہا کہ ’ تنخواہ دینے میں تاخیر خلاف قانون ہے۔ متاثرہ ملازم اس کی شکایت وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود کی ایپ کے ذریعہ کرسکتا ہے‘۔وزارت افرادی قوت نے سرکاری ویب سائٹ پر ایک ملازم کی جانب سے استفسار کے جواب میں محکمہ نے یہ واضاحت جاری کی۔