حیدرآباد ۔ برٹش ایرویز ایک معروف ایرلائنز ہے لیکن کووڈ 19 کے پروٹوکول کیوجہ سے جس طرح دیگر ایر لائینز کیخدمات متاثر ہوئی ہیں ۔ اسی طرح برٹش ایرویز کی خدمات بھی متاثر ہوئی ہے ۔ اب تک حیدرآباد سے لندن کیلئے پروازیں چلائی جارہی تھیں لیکن اب ایک خوشخبری یہ ہے کہ برٹش ایرویز لندن سے حیدرآباد کیلئے بھی پروازیں چلائے گی جو ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان ہوئے بیل معاہدہ کا حصہ ہے ۔ اس روٹ پر ایر لائینز ہر ہفتہ چار پروازیں چلائے گی ۔ ایر لائینز کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق لندن کے ہیتھرو ایرپورٹ سے راست حیدرآباد کیلئے پروازوں کا آغاز 12 ستمبر سے ہوگا ۔ علاوہ ازیں برٹش ایرویز لندن سے دہلی اور ممبئی کیلئے بھی ایک ہفتہ میں پانچ پروازیں چلائے گی ۔ جبکہ بنگلور اور چینائی کیلئے چار چار پروازیں چلائی جائیں گی ۔ اس طرح ہندوستان سے برطانیہ کیلئے ایک ہفتہ میں جملہ 23 پروازیں بشمول حیدرآباد چلائی جائیں گی ۔