منیلا : فلپائن نے برڈ فلو کے پھیلائو کے باعث امریکی ریاست سائوتھ ڈکوٹا سے پرندوں اور پولٹری مصنوعات کی درآمد پر عارضی طور پر پابندی عائد کر دی۔ محکمہ زراعت کے وزیر فرانسسکو تیو لاریل نے سائوتھ ڈکوٹا سے گھریلو اور جنگلی پرندوں اور ان کی مصنوعات بشمول مرغی کا گوشت، چوزوں اور انڈوں کی درآمد پر پابندی عائد کرنے کے حکم نامہ پر دستخط کیے۔ یاد رہے کہ ساؤتھ ڈکوٹا نے 17 دسمبر کو پیتھوجینک ایویئن انفلوئنزا ایچ 5 این 1 کے پھیلنے کی اطلاع دی تھی۔
جاپان کی 90فیصد کمپنیاں تنخواہوں میں اضافہ کیلئے تیار
ٹوکیو : جاپان میں سالانہ اجرت سے متعلق مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ ملک میں کئے گئے سروے سے پتا چلتا ہے کہ 90 فیصد سے زیادہ کمپنیاں رواں برس تنخواہ بڑھانے کے لیے تیار ہیں۔ این ایچ کے کے تحت 13 دسمبر سے 15 جنوری تک 100 بڑی کمپنیوں کا سروے کیاگیا۔69 فرموں میں سے 33 فیصد نے کہا کہ وہ تنخواہوں میں اضافہ کریں گی۔ 59 فیصد نے کہا کہ ان کی جانب سے اجرتوں میں اضافہ کا قوی امکان ہے۔