لاس اینجلس: امریکہ میں انتہائی پیتھوجینک ایویئن انفلوئنزا (ایچ پی اے آئی) یا برڈ فلو کے قہر کے دوران کیلیفورنیا میں انڈوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے ۔یہ اطلاع امریکی محکمہ زراعت (یو ایس ڈی اے ) کی تازہ ترین رپورٹ میں دی گئی ہے ۔جمعہ کو جاری ہونے والی یو ایس ڈی اے کی رپورٹ کے مطابق، گولڈن اسٹیٹ میں ایک درجن بڑے چھلکے والے انڈوں کی بینچ مارک قیمت 0.78 امریکی ڈالر سے بڑھ کر 8.97 امریکی ڈالر ہوگئی، جب کہ جنوبی کیلیفورنیا میں ایک درجن جمبو انڈوں کی ہول سیل قیمت اوسطاً 8.91 امریکی ڈالر سے 9.10 ڈالر تک پہنچ گئی۔جمبو انڈے مرغی کے انڈوں کا سب سے بڑا سائز ہے جس کی درجہ بندی یو ایس ڈی اے کے ذریعہ کی گئی ہے۔