برکینا فاسومیں سونے کی کان بیٹھ گئی، 4 افراد ہلاک

   

کارلا : برکینا فاسو کے مغرب میں غیر قانونی سونے کی کان بیٹھنے کے نتیجہ میں 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ نیوز ایجنسی AIBکے مطابق توئی شہر میں واقع، غیر قانونی چلائی جانے والی اور چھوٹے پیمانے کی، سونے کی کان میں چھت بیٹھنے کا حادثہ پیش آیا۔واقعے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔اطلاع کے مطابق اگرچہ کان کو کچھ عرصہ قبل سکیورٹی خطرات کی وجہ سے بند کر دیا گیا تھا لیکن کان چوری چھپے چلائی جا رہی تھی۔واضح رہے کہ ماہِ اکتوبر میں بھی ملک کے شمالی صوبے نامین ٹینگا میں واقع سونے کی کان بیٹھنے کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

پی کے کے کا نام نہاد علاقائی لیڈر آپریشن میںہلاک
طرابلس : شمالی شام میں علیحدگی پسند تنظیم پی کے کے ،کے ایک نام نہاد علاقائی لیڈر جیوانا ہیسو عرف روڑ حبور کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ روڑ حبور نامی اس دہشت گردکو امریکہ نے تربیت دی تھی جو کہ قاتلانہ حملوں کی منصوبہ بندی اور ترکیہ میں تخریب کاری کرنے کیلئے دہشت گردوںکو تربیت دیتا تھا۔اس نام نہاد دہشت گردنے اپنے ساتھیوں کو چشمہ امن آپریشن کے حامل علاقوںاور ترک اضلاع ماردین اور شرناق میں حفاظتی قوتوں کے خلاف حملوں کیلیے بھی تیار کیا تھا۔