برہم خاتون نے ٹریفک پولیس کانسٹبل کا واکی ٹاکی چھین لیا

   

حیدرآباد : /21 ستمبر (سیاست نیوز) شہر کے مصروف ترین علاقہ سلطان بازار میں آج اُس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک خاتون نے ٹریفک پولیس کی کارروائی پر برہمی ظاہر کرتے ہوئے پولیس کانسٹبل کا واکی ٹاکی سیٹ چھین لیا ۔ علاقہ میں نو پارکنگ کی جگہ پر خاتون نے اپنی کار پارک کی تھی جس پر ٹریفک پولیس نے چالان کیا تھا ۔ چالان کرنے کیلئے تصویر لینے پر برہم خاتون نے اچانک پولیس کانسٹبل کا وائرلیس سیٹ چھین لیا اور راستہ پر ہنگامہ آرائی کی۔ اس واقعہ کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ۔پولیس کی جانب سے خاتون کے خلاف کارروائی کا انتباہ دینے کے باوجود بھی وہ اپنی بحث وتکرار کرتی رہی ۔ ب