نئی دہلی: سماجی انصاف و تفویض اختیارات کی وزارت کے سکریٹری سوربھ گرگ نے چہارشنبہ کو کہا کہ یہ یقینی بنانا ضروری ہے کہ ہماری بزرگ آبادی کو صحت مند ، مکمل اور باوقار ر زندگی گزارنے کے لئے ضروری دیکھ بھال اور مدد ملے ۔ گرگ نے یہاں ‘انڈیا ایجنگ رپورٹ 2023’ رپورٹ کے اجراء کے موقع پر کہا”یہ رپورٹ اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے ایک بہتر روڈ میپ فراہم کرتی ہے اور میں تمام فریقوں سے اس کی سفارشات کو نافذ کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کی اپیل کرتا ہوں۔” اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ (یو این ایف پی اے ) کی ہندوستانی نمائندہ اور بھوٹان کی کنٹری ڈائریکٹر اینڈریا ووزنار نے اس موقع پر کہا ، ‘‘ یہ جامع رپورٹ اسکالرز، پالیسی سازوں، پروگرام مینیجرز اور بزرگوں کی دیکھ بھال میں شامل تمام فریقوں کے لیے ایک قیمتی وسیلہ ہے ۔ بزرگ شہریوں نے معاشرے میں اہم تعاون ادا کیا ہے اور ان کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے ہمیں ہرممکن کوشش کرنی چاہئے ۔