بس حادثہ کا شکار ، 29 جرمن سیاح ہلاک

,

   

لزبن ۔ 18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پرتگال کے ایک جزیرہ مدیرہ میں بس حادثہ کا شکار ہوگئی جس میں سوار 29 جرمن سیاح ہلاک ہوگئے۔ ٹیلی ویژن فوٹیج کے مطابق بس اچانک سڑک سے پھسل کر دو تین قلابازیاں کھاتے ہوئے ایک مکان سے ٹکرا گئی جو ڈھلان پر واقع تھا۔ اس موقع پر جرمن حکومت کے ترجمان نے حادثہ پر سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مہلوکین کے ارکان خاندان سے اظہارتعزیت کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سانٹاکروز، جہاں حادثہ رونما ہوا، کے میئر فلپ سوسا نے بتایا کہ حادثہ میں 18 مرد اور 11 خواتین ہلاک ہوگئے جبکہ زخمی ہونے والوں کی تعداد 21 ہے۔ صدر پرتگال مارسیلو ویبیلوسوسا جائے حادثہ کا بھی دورہ کریں گے جبکہ وزیراعظم انٹونیو کوسٹا نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہوہ جرمن چانسلر انجیلا مرکل کو بھی فون کرکے اظہارتعزیت کریں گے۔