کھٹمنڈو: نیپال میں مسافر بس کے گہری کھائی میں گرنے سے کم از کم 14 افراد ہلاک ہو گئے۔ مقامی پولیس کے سربراہ نے بتایا کہ سنکھباسبھا ضلع میں دمک شہر کی طرف جانے والی بس 300 میٹر گہری کھائی میں جاگری ،جس کے نتیجے میں اس میں سوار 14 لوگوں ہلاک ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ نیپال میں اس طرح کے حادثات معمول بنتے جارہے ہیں۔