نئی دہلی : جیل میں قیدگینگسٹر لارنس بشنوئی کا نام سرخیوں میں ہے۔ این سی پی لیڈر بابا صدیقی کے قتل اور بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکیوں کے بعد وہ شہ سرخیوں میں ہے۔ اب کشتریہ کرنی سینا نے بشنوئی کے انکاؤنٹر پر بڑے انعام کا اعلان کیا ہے۔ تنظیم کے صدر راج شیخاوت نے بشنوئی کو قتل کرنے والے کسی بھی پولیس افسر کو ایک کروڑ 11 لاکھ 11 ہزار 111 روپئے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔