بعض لوگوں نے اسلام کی غلط تشہیرکی، صحیح اورحقیقی معلومات عوام تک پہنچانا وقت کی اشد ضرورت:جنرل بپن راوت

,

   

ہندستان کے آرمی چیف جنرل بپن راوت کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں لوگوں نے اسلام کی غلط تشہیرکی ہے۔ اس لئے عام لوگوں کی بڑی تعداد اسلام کے بارے میں صحیح اور حقیقی معلومات سے محروم ہے۔انہوں نے کہا کہ بعض عناصر جو اسلام کی غلط تشہیر کرتے ہیں بدامنی چاہتے ہیں اوربعض ایسے عناصر کو بڑی تعداد میں فروغ دیاجارہاہے۔ جنرل بپن راوت نے کہا کہ یہ لوگ سماج کوتقسیم کرنے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔اس صورتحال میں ، ضرورت اس بات کی ہے کہ ہمارے پاس ایسے مبلغین موجود ہوں جو مسلمانوں کے ساتھ ساتھ پورے سماج کو بھی اسلام کے صحیح اور حقیقی معلومات فراہم کریں۔

 آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد آرمی چیف جنرل بپن راوت نے جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا اب وہاں کی صورتحال مکمل طورپرپرامن ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر میں موجود دہشت گردوں اور پاکستان میں بیٹھے ان کے ہینڈلرزکے مابین رابطے مکمل طورپرختم ہوگئے ہیں۔ وہ ایک دوسرے سے بات کرنے سے قاصر ہیں۔ ایک ہی وقت میں،عام کشمیریوں کے مابین مواصلات میں کوئی پریشانی نہیں ہے اورعام کشمیریوں کے لئے تمام پابندیاں ختم کردی گئیں ہیں۔

ہمیں بتادیں کہ وزیراعظم نریندرمودی نے یوم آزادی کے موقع پرلال قلعہ سے چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) کی تقرری کااعلان کیا۔ سی ڈی ایس تینوں افواج کے اوپرہوگا۔ سکریٹری دفاع کی سربراہی میں ایک کمیٹی سی ڈی ایس عہدے کے دائرہ کاراورحقوق سے متعلق مسودہ تیار کررہی ہے۔ آرمی چیف جنرل بپن راوت سینئرترین جنرل ہوں گے اوراسٹاف کمیٹی کے چیئرمین بھی بنیں گے۔ایسی صورتحال میں ماناجارہاہے کہ وہ ہی ملک کے پہلے سی ڈی ایس ہونگے۔