بعض مقامات پر ای وی ایمس میں خرابی ہوئی

   

اے پی کے چیف الکٹورل آفیسر
حیدرآباد 11اپریل (یواین آئی) آندھراپردیش کے چیف الکٹورل آفیسر گوپال کرشنادیودھی نے ریاست میں الکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے نامناسب طورپر کام نہ کرنے کی شکایات پر ردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہاکہ ریاست کے مختلف مقامات پر بعض پولنگ اسٹیشنوں میں ای وی ایمس میں خرابی پیداہوئی تاہم اس خرابی کو دورکرلیاگیا۔انہوں نے کہا کہ تمام ای وی ایمس مناسب طورپر کام کر رہے ہیں۔انہوں نے دعوی کیا کہ ریاست میں پولنگ کے اوقات میں توسیع کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔