بغداد میں امریکی شہری اغوا کی ناکام کوشش کے دوران قتل

   

بغداد : عراق کے دارالحکومت بغداد کے وسطی علاقے میں ایک امریکی شہری کو اغواکی ناکام کوشش کے بعد ہلاک کر دیا گیا ہے۔عراقی پولیس کے ذرائع نے بتایا ہے کہ پیر کے روزامریکی شہری کی نعش کو دارالحکومت کے علاقے کرادہ میں واقع ایک اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔اسپتال کی ابتدائی رپورٹ سے پتاچلتا ہے کہ اس کی موت گولی لگنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ مقتول کے پاس سے ایک شناختی کارڈ برآمد ہوا ہے جس سے ظاہرہوتا ہے کہ وہ انگریزی کا استاد تھا۔پولیس کے مطابق ایک گاڑی میں سوار مسلح افراد نے مقتول کو لے جانے والی ایس یو وی پرفائرنگ کی اور اسے گولی مار کرقتل کردیا۔ایک پولیس میجر نے بتایاکہ ہماری ابتدائی تحقیقات اور عینی شاہدین کے بیانات سے پتاچلتا ہے کہ مسلح افراد امریکی شہری کو اغوا کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔