بلارم میں قمار بازی کا اڈہ بے نقاب، 11 افراد گرفتار

   

حیدرآباد۔/6 جنوری، ( سیاست نیوز) غیر قانونی طور پر سکندرآباد کے علاقہ بلارم میں چلائے جارہے قمار بازی کے ایک اڈہ کو بے نقاب کرتے ہوئے کمشنر ٹاسک فورس نارتھ زون ٹیم نے 11 افراد بشمول آرگنائزر کو گرفتار کرلیا۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ٹاسک فورس مسٹر پی رادھا کشن راؤ نے کہا کہ 50 سالہ پی دھرمیش پیشہ سے آٹو ڈرائیور اپنے مکان واقع کلاسی گوڑہ میں قمار بازی کا اڈہ چلا رہا تھا۔ انہوں نے کہاکہ بڑے پیمانہ پر قمار بازی چلاتے ہوئے وہ جواریوں سے بھاری کمیشن بھی حاصل کررہا تھا۔ نارتھ زون ٹاسک فورس کے انسپکٹر ناگیشور راؤ نے دھاوا کرتے ہوئے ایک لاکھ 87 ہزار روپئے نقد رقم، 13 موبائیل فونس اور دیگر اشیاء برآمد کرتے ہوئے گرفتار شدہ افراد کو پولیس اسٹیشن بلارم کے حوالے کردیا۔