بلجیم کا صحافی منی پور میںہوائی اڈہ پر گرفتار

   

ایزول: منی پور کے ایزول کے قریب لینگپوئی ہوائی اڈہ پر جمعرات کو گرفتار کیے گئے بلجیم کے ایک صحافی کو فارنرز ایکٹ اور آرمز ایکٹ کے تحت دو خالی کارتوس رکھنے کے الزام میں عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔صحافی سائمن کلیمنٹ کو ہفتے کے روز ایزول کی ایک ضلعی عدالت نے عدالتی تحویل میں بھیجا تھا اور اس کے بعد سے وہ تنھاریل علاقے کی سینٹرل جیل میں بند ہیں۔