بلجیم کے عدالتی فیصلے سے ایرانی سفارتکار کی رہائی معطل

   

انٹورپ : بلجیم کی آئینی عدالت نے ایران کے ساتھ قیدی کے تبادلہ کا ایک معاہدہ معطل کر دیا ہے۔ عدالت نے یہ معاہدہ اس کڑی تنقید کے بعد معطل کیا ہے جو ایران کو بم نصب کرنے کے ایک ماہر کی واپسی کے حوالے سے جاری تھا۔تاہم یہ تعطل تین ماہ کیلئے ہے۔ تین ماہ بعد جب معاہدہ حتمی شکل میں سامنے آئے گا تو عدالت اس معاملے کو دوبارہ دیکھ سکتی ہے۔ یوں کم از کم تین ماہ کیلئے ایران کے مبینہ سفارتکار کی رہائی التوا میں پڑ گئی ہے۔ایرانی حکومت کے مخالفین اس معاہدے پر سخت تنقید کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس معاہدہ سے اہتمام کے ساتھ ایک ایرانی اسد اللہ اسدی کو رہائی دی جارہی ہے۔ واضح رہے ایرانی سفارتکار اسد اللہ اسدی کو پچھلے سال عدالت کی طرف سے 20 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ اسد اللہ اسدی پر الزام تھا کہ اس نے ایران کے جلاوطن اپوزیشن رہنما کو ہلاک کرنے کیلئے بم نصب کرنے کی کوشش کی تھی تاہم اس سازش کو ناکام بنا دیا گیاتھا۔