بلدیاتی انتخابات میں ترکی کی حکمراں پارٹی کو سبقت

   

انقرہ، یکم اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ترکی میں اتوار کو منعقدہ بلدیاتی انتخابات میں حکمراں پارٹی جسٹس اینڈ ڈی لپمنٹ پارٹی (اے کے پی) اور اس کی اتحادی نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی (ایم ایچ پی) کے پیپلز اتحاد نے برتری حاصل کر لی ہے ۔انقرہ سے ملنے والی رپورٹو ں کے مطابق پیپلز اتحاد نے 90 فیصد ووٹوں کی گنتی کے بعد 51.8 فیصد ووٹ حاصل کئے ہیں. اگرچہ اہم اپوزیشن پارٹی ریپبلکن پیپلز پارٹی (سی ایچ پی) اور دی گڈ پارٹی کے اتحاد نیشنز اتحاد کو 37.6 فیصد ووٹ ملے ہیں۔حکمراں پارٹی کے امیدوار اور سابق وزیر اعظم بن علی یلدرم استنبول میں اپنے قریبی حریف سے 48.7 فیصد ووٹ حاصل کر کے معمولی برتری بنائے ہوئے ہیں۔اپوزیشن کو 48.6 فیصد ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔انقرہ میں اپوزیشن پارٹی سی ایچ پی کے امیدوار منصور یاوس بھی 50.6 فیصد ووٹ کے ساتھ معمولی برتری بنائے ہوئے ہیں۔ترکی کے تیسرے سب سے بڑے شہر ازمیر میں سی ایچ پی نے حکمراں پارٹی کے خلاف 58 فیصد ووٹ حاصل کرکے زبردست سبقت حاصل کرلی ہے ۔