بلدیہ ٹیکس کی ادائیگی سے ترقیاتی اُمور کی انجام دہی

   

ضلع ونپرتی میں آتما کور کو پہلا مقام ، ضلع کلکٹر یاسمین باشاہ کا خطاب

آتما کور : دفتر منڈل پریشد ہال میں بلدیہ کا سالانہ بجٹ اجلاس منعقد ہوا جس میں سال2021اور 2022ء کے بلدیہ کا بجٹ پیش کیا گیا جس میں مہمان خصوصی ضلع کلکٹر ونپرتی شیخ یاسمین باشاہ ،مہمان اعزازی کی حیثیت سے رکن اسمبلی چٹم رام موہن ریڈی نے شرکت کی ۔انہوں نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس کی ادائیگی کے ذریعہ ہی بلدیات کی ترقی ہوتی ہے رقومات کے خرچ کے لیے منصوبہ بندی کے ذریعہ ترقیاتی کام کروایا جائے ۔ کلکٹر یاسمین باشاہ نے کہاکہ ونپرتی ضلع میں آتماکور میں گھروں اور دوکانوں کے ٹیکس کی ادائیگی میں پہلا مقام حاصل کیا کیونکہ 89فیصد ٹیکس حصول ہونے پر آتماکور کے بل کلکٹرس کی شال پوشی کی۔ اس موقع پر بلدیہ چیئرپرسین گائتری روی کمار یادو وائس چیرمین وجے بھاسکر ریڈی بلدیہ کمشنر رمیش کونسلرس چنییا، پوششی،اشونی کمار، مہشوری،یادداماں، ناگالکشمی، منڈالا راما کرشنا،تبسم بیگم شیخ محسن الدین،کوآپشن ممبرس ریاض علی،شاھین سراج احمد،کرشن چند،جوتھی ملیش، راج کمار، مقبول،راما کرشنا،اور دیگر موجود تھے ۔
میدک میں سیکشن30 – 30A کا نفاذ
میدک : ضلع ایس پی شریمتی جی چندنا دپتی نے کہا کہ ضلع میدک میں یکم اپریل تا 30اپریل تک سیکشن 30 – 30A کے تحت 86 ایکٹ کا نفاذ رہے گا ۔ اس کے تحت ضلع میں کسی بھی قسم کے جلسے و جلوس نکالنے پر پابندی رہے گی ۔ تاہم اگر ضروری ہو تو پولیس سے اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا ۔ دریں اثناء ضلع ایس پی شریمتی دپتی نے کہا کہ کورونا کیسس کے بڑھنے پر ضلع بھر میں عوام کو چاہیئے کہ ماسک لگائیں ۔ سماجی فاصلے اختیار کریں ۔ کورونا کی شرائط پر عمل آوری نہ کرنے پر قانونی کارروائیاں ، چالانات بھی دیئے جائیں گے ۔