بلندی سے گرنے پر ایک شخص کی موت

   

حیدرآباد۔/9 فروری، ( سیاست نیوز) مادھا پور کے علاقہ میں ایک شخص بلندی سے مشتبہ طور پر گر کرہلاک ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 35سالہ وجئے کمار جو پیشہ سے سنٹرنگ مزدور بورا بنڈہ علاقہ کا ساکن تھا۔ سب انسپکٹر مادھا پور پولیس اسٹیشن مسٹر سعادت حسین کے مطابق کل وجے کمار ایک زیر تعمیر عمارت کی دوسری منزل پر کام کررہا تھا کہ مشتبہ طور پر بلندی سے گرکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔