نیویارک : ارب پتی کاروباری شخصیت اور بلوم برگ Bloomberg ایل پی کے مالک مائیکل بلوم برگ کی کوشش ہے کہ وہ وال اسٹریٹ جرنل کے مالک ادارے ڈاو جونز یا واشنگٹن پوسٹ میں سے کسی ایک کو خرید لیں۔یہ خبر جمعہ کے روز ایک ویب سائٹ نے دی ہے۔ تاہم وی سائٹ نے اپنے ذرائع کو خفیہ رکھتے ہوئے انہیں اس معاملے سے بہت جڑا ہوا قرار دیا ہے۔اس طرح کے انضمام کے نتیجے میں مالی اعداد و شمار کے علاوہ بڑے ابلاغی ادارے پر دسترس ہو سکے گی۔ مائیکل بلوم برگ جو کہ دنیا کے باہرویں بڑے مالدار شخص ہیں بلوم برگ کے کئی ٹرمینلز کی فروخت کی اجازت دے سکتے ہیں۔ جوکہ ان کے لئے آمدنی کا اہم ذریعہ ہیں۔ویب سائٹ کے مطابق مائیکل بلوم برگ دیکھتے ہیں کہ نیوز کارپوریشن جو ڈاو جونز کی بھی مالک ہے کہ بھی بہترین خیال ہے مگر ایمازون کے مالک نے واشنگٹن پوسٹ فروخت کرنے میں دلچسپی ظاہر کی تو وہ واشنگٹن پوسٹ کی خریداری کو ترجیح دیں گے۔