بلیک فنگس مریضوں کا بہتر علاج ‘ 45 مریض صحتیاب و ڈسچارچ

   

حیدرآباد۔بلیک فنگس مریضوں کا بہتر علاج کیا جانے لگا ہے اور اب تک ای این ٹی ہاسپٹل کوٹھی میں بلیک فنگس کے 45 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ ای این ٹی ہاسپٹل کو بلیک فنگس کے علاج کیلئے مخصوص کئے جانے کے بعد اب تک 45 مریض صحت پاچکے ہیں ۔ ای این ٹی ہاسپٹل میں مریضوں کو بہتر علاج فراہم کیا جا رہا ہے اور انفکشن کو روکنے فوری علاج شروع کیا جا رہاہے جو کار آمد ثابت ہورہا ہے۔ مریضوں کو آپریشن کے بعد 3تا5 یوم ڈاکٹرس کی نگہداشت میں رکھا جا رہاہے اور انفکشن میں کمی کے آثار پر ڈسچارج کیا جا رہا ہے ۔ یہاں تاحال بلیک فنگس کے 700 مریض رجوع ہوئے اور 160 سرجریز کی جاچکی ہیں جبکہ سروجنی آئی ہاسپٹل سے بھی یومیہ 40 تا45 متاثرین رجوع ہونے لگے ہیں تمام دواخانوں میں جہاں بلیک فنگس کا علاج کیا جار ہاہے ڈاکٹرس ہمہ وقت سرجری کیلئے تیار ہیں۔