بلیک فنگس کی ادویات فروخت کرنے والا نمس ہاسپٹل کے قریب گرفتار

   

حیدرآباد : بلیک فنگس کے علاج میں استعمال کئے جانے والے ادویات کی کالا بازاری میں ملوث 3 افراد کو ٹاسک فورس پولیس نے نمس ہاسپٹل کے قریب گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ پی موکوندہ جو میڈیکل شاپ کا مالک ہے اپنے دیگر ساتھیوں کے چرنجیوی اور کے ستیش کی مدد سے بلیک فنگس کے علاج میں استعمال کئے جانے والے انجکشنس اور دیگر ادویات کی کالابازاری کرتے ہوئے ہزاروں روپئے کمارہے تھے ۔ پولیس نے بتایا کہ چرنجیوی جو میڈیکل شاپ چلاتا ہے اپنے ایک دوست کی مدد سے وہ بنگلور سے بلیک فنگس کی دوائیاں حاصل کررہا تھا اور اسے شہر میں اونچی قیمتوں میں فروخت کررہا تھا ۔ ٹاسک فورس پولیس نے مذکورہ افراد کو پنجہ گٹہ کے نمس ہاسپٹل کے قریب گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے انجکشنس وغیرہ ضبط کرلئے ۔