بلیک فنگس کے علاج کیلئے آیوش ڈاکٹرس سے تعاون کی خواہش

,

   

چیف سکریٹری کا اجلاس، ایوروید، ہیوموپیتھی اور یونانی میں علاج موجود

حیدرآباد۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھی راؤ کی ہدایت پر چیف سکریٹری سومیش کمار نے بلیک فنگس مریضوں کے علاج کے لئے اضافی ادویات فراہم کرنے کے سلسلہ میں آیوش کے ڈاکٹرس کے ساتھ اجلاس منعقد کیا ۔ اجلاس میں بلیک فنگس مرض کے خاتمہ کے سلسلہ میں آیوش کی جانب سے ادویات کی فراہمی کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔ چیف سکریٹری نے کہا کہ حکومت ریاست میں بلیک فنگس سے نمٹٹنے کے لئے تمام ضروری قدم اٹھا رہی ہے ۔ گاندھی ہاسپٹل اور گورنمنٹ ای این ٹی ہاسپٹل کوٹھی میں اس مرض کا علاج کیا جارہا ہے ۔ آیوش کے ڈاکٹرس نے چیف سکریٹری کو بتایا کہ آیورویدک اور ہیوموپیتھی اور یونانی طریقہ علاج میں مروجہ پروٹوکول کو اختیار کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آیورویدک ہاسپٹل ایرہ گڈہ ، ہیومیوپیتھی ہاسپٹل رامنتا پور اور یونانی ہاسپٹل چارمینار اور ایرہ گڈہ میں فلیک فنگس کا علاج دستیاب ہے۔ مریضوں کو ان طریقہ علاج کے بارے میں واقف کرایا جاسکتا ہے۔ چیف سکریٹری نے آیوش کے ڈاکٹرس کو مشورہ دیا کہ وہ کتابچوں کی اجرائی اور میڈیا بریفنگ کے ذریعہ آیوش کے دواخانوں میں بلیک فنگس کے علاج کی موجودگی کی تشہیر کریں۔ اجلاس میں سکریٹری ہیلت سید مرتضیٰ علی رضوی ، ایڈیشنل چیف الیکٹورل آفیسر ڈاکٹر بی پرکاش جیوتی، ڈائرکٹر ڈپارٹمنٹ آف آیوش ڈاکٹر وی ایس الگو ورسینی ، ٹکنیکل اڈوائزر محکمہ صحت ڈاکٹر گنگا دھر ، پرنسپل ایورویدک کالج ڈاکٹر سریکانت بابو ، ڈاکٹر لنگا راجو ، ڈاکٹر پی نوین ، پروفیسر کے رجنی چندر ، پروفیسر سی ایچ سرینواس ریڈی ، ڈاکٹر سریش جھگوٹیا ، ڈاکٹر پراوین کمار ، ڈاکٹر سیلیش ناتھ سکسینہ ، پروفیسر بخاری ، پروفیسر صلاح الدین ، ڈاکٹر ایم ایچ کاظمی ، ڈاکٹر منہاج الدین اور دوسرے شریک تھے ۔