بلی بائی ایپ معاملے کا ملزم سلی ڈیلس میں بھی ملوث ہیں۔ پولیس کا عدالت میں بیان

,

   

پولیس نے ان تین ملزمین کی درخواست ضمانت کو مستر د کرنے کی مانگ کرتے ہوئے استدلال پیش کیاکہ اس کیس کے شواہد کے ساتھ یہ چھیڑ چھاڑ کرسکتے ہیں۔


ممبئی۔ممبئی پولیس کے سائبر سل نے پیر کے روز ’بلی بائی‘ ایپ معاملے میں گرفتار تین ملزمین کی ضمانت کی درخواست کی مخالفت کی اور کہاکہ تحقیقات اس بات کی طرف اشارہ کررہے ہیں کہ مذکورہ ملزمین ’سلی ڈیلس‘ ایپ معاملے میں بھی ملوث ہیں۔۔

وشال کمار جہا‘ شویتا سنگھ اور میانک روات کی ضمانت کی درخواستوں کو بلی بائی ایپ معاملے میں مخالفت کرتے ہوئے ممبئی کرائم برانچ کے سائبر سل نے ممبئی میں ایک شہری عدالت میں جواب داخل کرتے ہوئے کہاکہ ابتدائی جانچ میں انکشاف ہوا کہ ملزمین نے بلی بائی ایپ کے خالق نیراج بشنوائی کی مدد کے ذریعہ اس جرم کو انجام دیاہے جو دہلی پولیس کی حراست میں ہے۔

مذکورہ عدالت نے منگل کے روز اس معاملے پر مزید سنوائی کا حکم دیا ہے۔پولیس نے ان تین ملزمین کی درخواست ضمانت کو مستر د کرنے کی مانگ کرتے ہوئے استدلال پیش کیاکہ اس کیس کے شواہد کے ساتھ یہ چھیڑ چھاڑ کرسکتے ہیں۔

سنوائی کے دوران پولیس نے مزید کہاکہ بلی بائی ایپ معاملے میں دہلی پولیس کی حراست میں موجود نیراج بشنوائی اور سلی ڈیلس ایپ کیس میں پکڑے گئے اوکاریش وار ٹھاکر کو تحویل میں لینے کے لئے ایک ٹیم دہلی روانہ کی جارہی ہے۔

مذکورہ پولیسنے کہاکہ یہ ملزمین جہاں ”سوشیل میڈیا پر کافی سرگرم ہیں اور ایسے مواد پوسٹ کررہے تھے جس سے سماج کا امن وسکون خراب ہوسکتا ہے“۔


ٹھاکر او ربشنوائی کی درخواست ضمانت کو قبل ازیں دہلی کی ایک عدالت نے مسترد کردیاہے۔ اس سے قبل باندرہ کی ایک عدال ت نے بلی بائی ایپ معاملے کی شریک ملزم شویتا سنگھ اور میانک راوت کو 14دنوں کی عدالتی تحویل میں 28جنوری تک بھیج دیاہے۔

اس سے قبل ممبئی سائبر سل کی تحویل میں 14جنوری تک بھیجاگیاتھا۔ انہیں اتراکھنڈ سے 5جنوری کے روز گرفتار کیاگیاتھا۔ وشال کمار جہاکو 24جنوری تک عدالتی تحویل میں رکھا گیاہے۔