بلی بائی معاملے کا ملزم وشال کمار جہا جانچ میں کویڈ مثبت جانچ میں پایاگیا

,

   

ممبئی۔ باندرہ کی ایک عدالت نے پیرکے روز ’بلی بائی‘ معاملے کے ایک ملزم وشال کمار جہاد کو 24جنوری تک عدالتی تحویل میں بھیج دیاہے۔

جہا کو کویڈ کی جانچ میں مثبت پایاگیاہے اور اس کو بی ایم سی کی جانب سے چلائے جانے والے مرکز میں قرنطین کردیاگیاہے‘ اس کے وکیل نے منگل کے روز اسبات کی بھی تصدیق کی ہے۔

باندرہ کی ایک عدالت نے پیرکے روز ’بلی بائی‘ معاملے کے ایک ملزم وشال کمار جہاد کو 24جنوری تک عدالتی تحویل میں بھیج دیاہے۔

درایں اثناء باندرا کی مذکورہ عدالت نے آج ’بلی بائی‘ایپ معاملے کے دو دیگر ملزمین شویتا سنگھ اور مایانک روال کو بھی 14جنوری تک ممبئی سائبر پولیس کی تحویل میں بھیج دیاہے۔

ان کی گرفتاری 5جنوری کو اتراکھنڈ سے عمل میں ائی تھی۔دیگر دو ملزمین نیراج بشنوائی اور اومکریشوار ٹھاکر دہلی پولیس کی تحویل میں ہیں۔