بلی کو پنجرے میں زندہ جلا کر مارنے والا شخص گرفتار

   

ریاض : یو آر ایل کاپی سعودی عرب کے مشرقی صوبے ظہران کی پولیس نے ایک ایسے شخص کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے جس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے ایک بلی کو آگ لگا کر زندہ جلانے کی ویڈیو پوسٹ کی تھی۔ پولیس نے وضاحت کی کہ اس سے اس کے تعلق کا تعین کرنے اور اسے مجاز اتھارٹی کے پاس بھیجنے کے لیے ثبوتی طریقہ کار مکمل کیا جا رہا ہے۔یہ پیش رفت سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ کے وائرل ہونیش کے بعد سامنے آئی ہے جس میں ایک بلی کو پنجرے کے اندر تشدد کا نشانہ بنایا، اسے آگ لگا دی اور زندہ جلا دیا گیا۔ اس واقعے پر عوامی حلقوں کی طرف سے سخت رد عمل سامنے آیا تھا اور ملزم کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔